کراچی : پولیس کی کارروائی ، 2 سٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال بلاک 4 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 سٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا گیا ، ملزمان میں دانش ولد عبدالحکیم اور عبداللہ ولد فضل شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کا بتاناہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں