بیٹیاں پسند نہ ہونے پر قتل کیا،کوہاٹ واقعہ کے ملزم کا اعتراف جرم

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوہاٹ :(دنیا نیوز) کوہاٹ میں 35 دن کی جڑواں بیٹیوں کو قتل کرنے والے باپ نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچیوں کو دس دن پہلے قتل کرنے کے بعد دفنا دیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر لاشیں نکال لی گئیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں، ملزم نے بچیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر قتل کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا تھا اور اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو طلاق دے دوں گا اور قتل کر دوں گا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کی نشاندہی کے بعد عدالت کی اجازت سے قبر کشائی کی گئی۔

دوسری جانب پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچیوں کے پھپپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا، ملزم  کے خلاف یٹیوں کے قتل کا مقدمہ تھانہ بلی ٹنگ میں درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے ملزم کا تعلق میانوالی سے ہے اور کوہاٹ کے نواحی گاؤں بھورہ گھڑی کے قریب مال مویشی کے نجی فارم میں ملازم ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں