کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے ڈاکو سمیت دو ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو یاسین زخمی ہوگیا جسے ساتھی معیز سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں