رحیم یار خان: کاروکاری کے معاملہ پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

رحیم یارخان: (ویب ڈیسک) رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ میں کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں دولت آباد میں ہونے والے تصادم کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزموں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے شروع کر دیئے۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں