لاہور: اے این ایف کا کوریئر آفس پرچھاپہ، کھسوں کے کارٹن سے37 کلوگرام آئس برآمد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی لاہور میں کارروائی ، آسٹریلیا کیلئے بک کئے گئےکھسوں کے پارسل سے37 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کےدوران آفس میں موجود کھسوں کے20 کارٹن قبضے میں لئےگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ جانچ پڑتال پرکھسوں کے500 جوڑوں میں منشیات جذب ہونے کی تشخیص ہوئی،ہرکھسےسے37 گرام آئس علیحدہ کی گئی،مجموعی طورپر1000 کھسوں سے37 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ  پارسل راولپنڈی کے رہائشی ملزم کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،ملزم کی تلاش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں