سپرسٹار عامر خان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ ریلیز

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان کے صاحبزادے جنید کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

’مہاراج‘ کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا بھی تھا اور اس کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی گئی ہے، فلم میں جنید خان کے ساتھ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔

تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری ابتدائی تبصروں میں فلمی شائقین جنید خان کی اداکاری کو بہت پسند کررہے ہیں۔

فلم ’مہاراجہ‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں