’’مذاق رات‘‘ سیزن 2 کا ایک سال مکمل، ٹائم سکوائر پر بھی دھوم مچ گئی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام "مذاق رات" سیزن 2 کو ایک سال مکمل ہو گیا، ایک سال کے دوران مذاق رات مقبولیت میں اپنے عروج پر پہنچ گیا۔

مذاق رات کو نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی ناظرین بے حد پسند کرنے لگے، سیزن 2 کا ایک سال مکمل ہونے پر نیویارک کے ٹائم سکوائر پر نصب سکرینوں پر بھی مبارکباد کے پیغامات جلوہ گر ہو گئے۔

پروگرام مذاق رات نے ملک اور بیرون ملک کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دیئے، سیزن ٹو نے گزشتہ ایک سال میں کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے، پروگرام کو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دیکھا جاتا ہے، اداکار عمران اشرف کی میزبانی کا ہر کوئی دلدادہ ہے۔

14 اگست کے موقع پر امریکا کے شہر نیویارک کے مشہور ٹائم سکوائر پر بھی مذاق رات کی مقبولیت کی خوب دھوم مچی، پروگرام کے ایک سال مکمل ہونے پر ٹائم سکوائر پر نصب سکرینوں پر مبارکبادوں کے پیغامات نشر کئے گئے۔

14 اگست 2023 کو پروگرام مذاق رات کے سیزن ٹو کا آغاز ہوا جس نے اب تک مقبولیت اور پروگرام ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، مذاق رات دنیا نیوز پر ہفتے میں تین دن نشر کیا جاتا ہے اور پاکستان میں دکھائے جانے والے پروگراموں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں