صرف ری الیکشن سےبات نہیں بنےگی،ووٹ چوری کرنےکاحساب دیناہوگا:مریم نواز

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، عمران خان اور ان کی حکومت کو ووٹ چوری کرنے کا حساب دینا ہو گا۔

مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ثابت ہو گیا عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، الیکشن کمیشن کےعملے کو اغوا اور ووٹ چوری کرنےکاحساب دیناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے نہ صرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین ۔

واضح رہے کہ مریم نواز سپریم کورٹ کی جانب سے ڈسکہ کے حلقے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق حکم پر اپنا ردعمل دے رہی تھیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں