راولپنڈی ٹیسٹ میں بنائی سنچری خود کو ڈیڈیکیٹ کرتا ہوں: سعود شکیل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری خود کو ڈیڈیکیٹ کرتا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری سکور کرنے کے احساسات مختلف ہی ہوتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ سپنرز کو اچھا کھیلتا ہوں لیکن سپنرز کو کھیلنا مجھے بالکل پسند نہیں بابراعظم نے پاکستان کے لیے کافی پرفارمنسز دی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارمنس تسلسل کے ساتھ دیتے رہنا ذمہ داری ہوتی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ممکنہ باؤلرز کو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس کرتا ہوں، سویپ شاٹ زیادہ کھیلتا ہوں لیکن راولپنڈی ٹیسٹ میں کم سویپ شاٹس کھیلیں۔

سعود شکیل نے کہا کہ نعمان علی سے دس دس رنز بنانے کے پلان بنانے پر بات ہوئی، ساجد خان کو زیادہ سمجھایا نہیں، وہ مجھے سمجھا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں سپنرز کو کم کھیلنے کا موقع ملتا ہے جس سے کبھی کبھی مشکلات کا سامنا ہو جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں