سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب، ایجنڈے بھی جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایوان بالا (سینیٹ) اور ایوان زریں (قومی اسمبلی) کے اجلاس آج طلب کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس کی شروعات پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست سے استقبالیہ خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔

قومی اسمبلی
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔

اسی طرح بینوولنٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں