مائیں اپنی بیٹیوں کو چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں: خالد مقبول صدیقی

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مائیں اپنی بیٹیوں کو چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں۔

خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنی بیٹیوں کو گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں، ہم نے ایسا طرز سیاست دیا ہے جس نے ایوانوں کو ہلا دیا ہے، ملک بنانے والے ہمارے اجداد تھے، بچانے والے ہم ہیں، چلانے والے آپ لوگ ہوں گے۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے مزید کہاکہ خود کو اس قابل بنائیں اس ملک کے ایوان آپ کے منتظر رہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آئندہ میئر لڑکی بھی ہو سکتی ہے، وقت آگیا ہے ایک بار پھر نوجوانوں کو بلدیاتی کونسلز، صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھیجا جائے، نوجوانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر خود مختار بنا کر دنیا بھر میں بھیجیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں