فیصل چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، شعیب شاہین

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فیصل چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جب کوئی بندہ پارٹی میں نہیں تولیگل ٹیم میں کیسےہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل چودھری اپنےبھائی فواد چودھری کا دفاع کرتےہیں، سلمان اکرم راجہ نےاگرکیسزسےالگ کردیا تواس میں کونسا مسئلہ ہے، عدالتی حکم کی وجہ سے فیصل چودھری اورمیری عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، وہ تحریک انصاف کے بھگوڑے ہیں، کسی کےپارٹی میں واپس آنےکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں