حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پٹرول میں 50 روپے تک اضافے کی خبریں سامنے آ رہی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام خوار

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 18، 18 روپے بڑھ گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے مقرر

کیروسن آئل کی نئی قیمت189روپے83پیسےفی لیٹرمقرر

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے فی لیٹر مقرر

پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق  29 جنوری دن 11 بجے سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں