'تم 500 روپے لٹر پٹرول بھی ڈلوا لو گے'، فرحان سعید عوام پر برس پڑے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید پٹرول کی بڑھتی قیمت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عوام پر برس پڑے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرحان سعید نے گزشتہ شب 22 روپے پٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر ٹوئٹ کی اور شہریوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکار نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانیوں تم 500 روپے فی لٹر پٹرول بھی ڈلوا لو گے، افسوس‘۔

فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’جو قوم اپنے حق کے لیے نہیں کھڑی ہوتی وہ اس سے بھی بدتر کی حق دار ہے‘۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین سمیت معروف شخصیات غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

گزشتہ شب وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں