آئی ایم ایف شرائط کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 45 روپے کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 77 پیسے بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے عائد کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل پر پٹرولیم لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 27 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔
وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہوگی۔