حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لٹر برقرار رہے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے سستے پٹرول کی حکومتی تجویز مسترد کردی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکام نے پٹرول سبسڈی کے اعلان سے قبل مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف
اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں
پٹرول: 272 روپے فی لٹر
ہائی سپیڈ ڈیزل: 293 روپے فی لٹر
مٹی کا تیل پرانی قیمت 190 روپے 29 پیسے، نئی قیمت 180 روپے 29 پیسے
لائٹ ڈیزل: پرانی قیمت 184 روپے 68 پیسے، نئی قیمت 174 روپے 68 پیسے