پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ کی وضاحت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

وزارت خزانہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں