پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 12 روپے کمی کیساتھ 270 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 258 روپے فی لٹر ہوگئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں 31 مئی تک جاری رہیں گی۔

 اسحاق ڈار نےکہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ عوام کوریلیف دینے کی کوشش کرتی ہے، انہوں نے ٹرانسپورٹر حکام سے اپیل کی کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دیدیا، آپ بھی کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

پٹرول: 270 روپے فی لٹر
ہائی سپیڈ ڈیزل:258 روپے فی لٹر
مٹی کا تیل : 164 روپے 07 پیسے فی لٹر
لائٹ ڈیزل: 152 روپے 68 پیسے فی لٹر

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں