پاکستان میں سولر پینل سے بجلی حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اپنی ضروریات کا بڑا حصہ سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی سولر پینل سے بجلی حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کے باعث دنیا کے ترقی یافتہ ممالک توانائی حاصل کرنے کیلئے ایسے متبادل طریقوں پر منتقل ہو رہے ہیں جن سے کاربن اخراج کم سے کم ہو۔

اس ضمن میں سولر انرجی ماہرین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے کیونکہ اس کا استعمال کر کے شمسی توانائی کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں بھی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ سولر پینلز کی طرف متوجہ ہو چکے ہیں، مارکیٹس میں سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بڑے پیمانے پر سولر انرجی سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں