پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کا اظہار مسرت

کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لئے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے حکومتی اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کر کے اچھا کیا، اس کمی سے اچھا اثر پڑے گا۔

ایک شہری نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب دیگر اشیاء بھی سستی ہونی چاہئیں، حکومت پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کرے۔

شہریوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت 8، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کم کر دی گئی ہے۔

یکم جون سے پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 262، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147.68 روپے ہوگئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں