روسی تیل مارکیٹ میں آنے سے پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

کراچی: (دنیا نیوز) روس سے تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے جس کی ترسیل آج سے شروع ہو جائے گی اور ریفائن ہونے کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آجائے گا جس سے تیل سستا ہونے کی امید ہے۔

وزارت پٹرولیم کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی تیل مارکیٹ میں آنے سے پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہو سکتی ہیں تاہم یہ آنے والے کچھ دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روسی تیل کی تسلسل کیساتھ فراہمی سے قیمتوں میں فرق آئے گا: مصدق ملک

خیال رہے کہ روس کا یہ پہلا جہاز ہے جو کہ 45 سے 50 ہزار ٹن تیل لے کر پہنچا ہے جبکہ ایک اور جہاز جلد ہی پاکستان پہنچے گا ، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان رو س سے مزید 7 لاکھ بیرل تیل خریدے گا۔

روسی تیل کو ریفائن کرنے کیلئے پی آر ایل، پارکو اپنا کردار ادا کریں گی تاہم اس حصہ لینے کیلئے ایک پرائیویٹ ریفائنری بھی دلچسپی رکھتی ہے جو کہ 80 فیصد خام تیل روس سے لینا چاہتی ہے، تاہم اس کا نام ابھی سامنے نہیں آ سکا ہے۔

مزید پڑھیں:روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر پٹرولیم نے بیان میں کہا تھا کہ یہ ٹیسٹ کھیپ ہے لیکن آج انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ اس سے تیل کی قیمتوں میں فرق نظر آئے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں