حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 30 جون تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

 اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20 روپے اور ڈیزل کی قیمت 35 روپے فی لٹر کم کی گئی، لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں

پٹرول: 262 روپے فی لٹر
ہائی سپیڈ ڈیزل:253 روپے فی لٹر
مٹی کا تیل : 164 روپے 07 پیسے فی لٹر
لائٹ ڈیزل: 147 روپے 68 پیسے فی لٹر

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں