پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان، سمری حکومت کو ارسال
لاہور: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کرنے کی تجویر دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔