ایک سال کے دوران فی لیٹر پٹرول 13 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا
کراچی: (ویب ڈیسک) ایک سال کے دوران فی لیٹر پٹرول 13 روپے 26 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 16 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔
یکم جولائی 2022 کو ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے تھی جبکہ یکم جولائی 2023 کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے ہے۔
یکم جولائی 2022 کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے تھی اور اب ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 50 پیسے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15 روز کیلئے ساڑھے7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔