پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے 5 برس، پٹرولیم قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

لاہور: (دنیا نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہنگائی سمیت معیشت کے ہر پہلو پر اثر اندار ہوتی ہیں، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے 5 سالہ دور اقتدار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اگست 2018 میں جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی 112 روپے 94 پیسے تھی۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے اختتام پر پیٹرول 149 روپے 86 پیسے اور ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر پہنچ گیا تھا یعنی پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سالہ دور اقتدار میں پیٹرول 36 فیصد اور ڈیزل 22 فیصد مہنگا ہوا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے صرف 16 ماہ کے دور اقتدار میں پیٹرول کی قیمت 45 فیصد اضافے کے بعد 272 روپے 95 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 47 فی صد بڑھ کر 273 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سالوں میں پیٹرول 65 فیصد اور ڈیزل 59 فیصد مہنگا ہوا، یوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں