فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ اور ایکسپائر کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں

لاہور: (دنیا نیوز) انسانی صحت سے کھیلنے والے باز نہ آئے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور زون میں کریک ڈاؤن کیا، 1416 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 16لاکھ 73 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 6 یونٹس کی پروڈکشن بند، 3 مقدمات درج کئے گئے، اس دوران7881 لٹر ملاوٹی دودھ، 300 کلو بیمار کم وزن مرغیاں اور 1 من سے زائد ایکسپائر اشیاء اور کولڈ ڈرنکس تلف بھی کر دیں۔

ناقص انتظامات پر 6 یونٹ بند اور 3 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری میں ممنوعہ، زائد المعیاد اشیاء کا استعمال معدہ اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے، شہری خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں