جھنگ: ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں واقع دکان میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ جھنگ کے علاقے ٹوبہ روڈ پر پیش آیا جہاں ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں پاس موجود شخص شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں