سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد مندی چھا گئی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی کے بعد مندی چھا گئی، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 359 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 88 کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار 593 روپے مالیت کے 38 کروڑ 34 لاکھ 45 ہزار 458 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں