موجودہ دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے: شزہ فاطمہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے بزنس سمٹ میں ’’دی ڈیجیٹل فیوچر‘‘ کے عنوان سے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مختلف اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، پرائیویٹ سیکٹر کا ڈیجیٹلائزیشن میں بڑا اہم کردار ہے، اینٹرپرینیورشپ، سٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، وزیراعظم کے ویژن کے تحت سٹارٹ اپس کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ گلوبل ٹیک لیڈرز، پالیسی میکرز ڈیجیٹل فیوچر کی جانب سفر میں معاونت کریں، فری لانسرز کے مسائل کو حل کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں