روس نے ترک صدر کی یوکرین کیساتھ جنگ بندی میں مدد کی پیشکش مسترد کردی

ماسکو: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش روس نے مسترد کردی۔

ترجمان روسی صدر کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردوان یوکرین کیساتھ جنگ بندی میں ثالث کا کردار ادا نہیں کرسکتے، یہ ممکن نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قازقستان میں کل سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر رجب طیب اردوان کی روسی صدر پیوٹن سے سائیڈ لائن پر بات چیت ہوئی تھی۔

اس موقع پر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ روس اور یوکرین میں جاری تنازع ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ یقین ہے دونوں فریقوں کے لیے منصفانہ امن ممکن ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں