جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں