سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اضافہ کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ دیگر بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 5 ارب 18 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 57 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں