کراچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ٹریفک سمیت مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے ہیں، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائزہ لینے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے بچے کی شناخت جمال کے نام سے ہوئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں