لاہور: ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے گینگ کے 8 ملزمان گرفتار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیانیوز) ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے بین الاضلاعی گینگ کےمرد و خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عقیل ، آصف، اشرف، اور عظیم جبکہ خواتین ملزمان میں عروج، کومل ،عابدہ بی بی اور شمیم بی بی شامل ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ خواتین ملزمان فون کر کے امیر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتیں اور ملنے کے لیے مخصوص مقام پر بلاتیں،جہاں پر ساتھی ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو بنالیتے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیتے، ملزمان متاثرہ شخص سے فون کرواکر ان کے عزیز واقارب سے رقم منگواتے اور اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرہ شخص سے مزید رقم ہتھیانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں زناکاری کی ایف آئی آر بھی درج کروا دیتے تھے ، ملزمان کیخلاف پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں