بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کی بھرپور مشقیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے چوتھے روز بھی پریکٹس سیشن کیا اور خوب پسینہ بہایا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔

بیٹرز کے لیے نیٹس میں خصوصی گھاس والی پچز تیار کی گئی ہیں، بارش رکنے کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے سیشنز کیے۔

دوسری طرف گراؤنڈز مین نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر گھاس ہوگی جو فاسٹ باؤلرز کے لیے زیادہ سازگار ہو گی اس لیے قومی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 3 فاسٹ باؤلرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں