چائنا اوپن : آریانا سبالینکا ، میڈیسن کیز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکا کی ٹینس سٹار میڈیسن کیز چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ 26 سالہ آریانا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

آریانا نے امریکا کی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔

امریکا کی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں 28 سالہ برازیلین حریف کھلاڑی حداد مایا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں