پیسوں کی خاطر دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیسو ں کی خاطر دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملز م کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریس کر کے والٹن روڈ سے گرفتار کیا، عبداللہ اپنے دوست کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگ: دوستوں نے پیسوں کے لالچ میں دوست کو اغوا کرکے قتل کر دیا

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم اور مقتول کے مابین پیسوں کے عوض جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائر کر کے اپنے دوست کو قتل کردیا ، ملزم عبداللہ نے نعش ہربنس پورہ کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں