لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے عبدالمنان ساجد کی ضمانت منظور کرلی

ملتان:(دنیا نیوز) جتوئی کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

ہائی کورٹ ملتان کے ڈویژن بنچ جسٹس چودھری عبدالعزیز اور جسٹس صادق محمود خرم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی باردانہ کی تقسیم میں گھپلا کررہا تھا، کاشتکاروں نے احتجاج کیا تو بطور رکن صوبائی اسمبلی رانا منان نے ان کیلئے آواز اٹھائی، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی نے اپنا جرم چھپانے کیلئے کاشتکاروں اور رکن اسمبلی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

خیال رہے عبدالمنان ساجد پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت ڈی جی خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، رانا عبدالمنان پر ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے اور گھر پر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں