لبنان میں جنگ بندی، حزب اللہ نے حسن نصر اللہ شہید کی تدفین کا اعلان کر دیا
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے حسن نصر اللہ شہید کی تدفین کا اعلان کر دیا۔
حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی امانتاً دفن کیا گیا تھا، جنگ بندی کے بعد اب حسن نصر اللہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
حزب اللہ کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائے گی، حزب اللہ کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے، حسن نصر اللہ کا جسد خاکی حملے کے دو روز بعد تلاش کر لیا گیا تھا۔