خیبر پختونخوا: کرسمس پر چرچز کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرجا گھروں کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم 80 گرجا گھروں کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے، یہ رقم فوری طور پر گرجا گھروں کو جاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں