شادی میں رس گلے ختم ہونے پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
بہار: (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کے کھانے میں رس گلے ختم ہونے پر دولہا اور دلہن کے اہلخانہ لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی تقریب میدان جنگ بن گئیں کیونکہ دولہا اور دلہن کے اہلخانہ کے درمیان رس گلوں کی کمی پر جھگڑا شروع ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ابتدائی رسومات ادا کرنے کے بعد دلہا اور دلہن منڈپ کی طرف جا رہے تھے کہ اسی دوران رس گلے ختم ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا، ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی۔
— Hate Detector (@HateDetectors) December 4, 2025
ویڈیو میں دونوں خاندانوں کو ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے، گھونسے مارتے اور دھکے دیتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ 29 نومبر کو اس ہوٹل میں پیش آیا جہاں دلہن کا خاندان بھی مقیم تھا۔
جھگڑے کے بعد دلہن کے اہلِ خانہ نے دلہا کے خاندان کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کروا دیا۔