پاکستان میں پہلا ڈرون ٹیک ایکسپو، نسٹ میں جدید ٹیکنالوجی کی نمائش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں پہلی بار نجی شعبے کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید بغیر پائلٹ طیارہ جات (UAS) اور (Counter UAS) ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہونے والا یہ ڈرون ٹیک ایکسپو ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہوا۔

وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے منعقد کیے گئے اس سیمینار اور نمائش میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جہاں بغیر پائلٹ طیاروں کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاون نظام سے متعلق ملکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ایکسپو نے نہ صرف جدید ڈرون ٹیکنالوجیز کو پیش کیا بلکہ تعلیم اور صنعت کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، اس سیمینار نے سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں، انجینئرز اور ماہرین کو باہمی روابط بڑھانے کا مؤثرموقع فراہم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں