خواجہ آصف کا گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ن لیگ کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی وائرل ویڈیو پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’اگر ان لوگوں کا ویڈیو ریکارڈ بنا ہوا ہے تو ان کو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں، اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر گیا تھا جس کی لاش کو 15 گھنٹے بعد نکالا گیا تھا، اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈھکن چوری کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن پر صارفین شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔