کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: ونڈیز کی غیرمعمولی بیٹنگ، کیویز کی یقینی فتح میچ ڈرا میں تبدیل
کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ سے ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔
ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔
جسٹن گریوز 388 گیندوں 202 رنز بنا کر ناٹ اوٹ رہے جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں کا سامنا کرکے 58 ناٹ آوٹ رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ساتویں نمبر پر 180 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 466 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلئیر کر دی تھی، ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔
شاندار بیٹنگ کرنے پر ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔