پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پر عالمی اعتماد مضبوط ہونے لگا، سات ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز نے سرمایہ کاری کی۔

عالمی کمپنیز سے سرمایہ کاری کی تفصیلات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جاری کر دیں، پاکستان میں عالمی کمپنیز کی سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ چین کا 67 فیصد رہا۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 618 نئی کمپنیز میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، چین، ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی کمپنیوں نے کمیشن میں رجسٹریشن کی۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق یو اے ای، سپین، امریکا، کینیڈا، جرمنی، ملائیشیا کی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں