پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولت کار، پابندی لگائی جائے: ایکس سروس مین

اسلام آباد: (دنیشا نیوز) ایکس سروس مین نے فیلڈ مارشل کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔

ایکس سروس میں سوسائٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، تحریک انصاف دہشت گردوں کی سہولت کار بن چکی ہے پابندی لگنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی نو مئی کا ملزم ہے اسے فوری طور پر سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پروپیگنڈا کرنے والوں کو وطن واپس لایا جائے، فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں