انتظامی کنٹرول کی مضبوطی کیلئے چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے، علیم خان

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے جن سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں تین، تین صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا، بلوچستان اور کے پی میں بھی تین، تین صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گردونواح کے تمام ممالک میں چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کریں گے کہ صوبوں کی تقسیم کیلئے ساتھ دیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سپہ سالار کی قیادت میں فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی، استحکام پاکستان پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی، جو فوج کا ساتھ دے گا اس کا ساتھ دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں