دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، سری لنکن حکومت کی امداد کی اپیل، پاکستان سے 7.5 ٹن سامان روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں اور سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرآج سری لنکا کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز کے ذریعے مزید7.5 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا۔

روانہ کئے گئے امدادی ساما ن میں خیمے، ترپال اور خشک دودھ شامل ہے، پاکستان سے کمرشل پروازوں میں میسر خالی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے مزید سامان سری لنکا روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سری لنکا میں طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد سے پاکستان امدادی اقدامات کے ساتھ ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

پاک آرمی کی امدادی ٹیم متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہے، این ڈی ایم اے پاکستان اور دیگر ممالک میں آفات کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

پاکستان نیوی کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں