چین کو این ویڈیا کی ایچ 200 چپ فروخت کی مشروط اجازت مل گئی
بیجنگ :(دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو این ویڈیا کی ایچ 200 چپ فروخت کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا چین کو اے آئی ٹیکنالوجی چپس کی فروخت پر 25فیصد ڈیوٹی موصول کرے گا،چین نے ٹرمپ کی منظوری کے بعد ایچ 200 چپس تک محدود رسائی کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ چینی ریگولیٹرز چپس کی خریداری کیلئے طریقہ کار پر غور کررہے ہیں، اے آئی چپس کی فروخت پر امریکا اور چین کےدرمیان تجارتی تنازع میں کمی کا امکان ہے، ایچ 200 چپس مصنوعی ذہانت میں استعمال ہونے والی بہترین چپس ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے چین کو جدید اے آئی پروسیسرز کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی،امریکی پابندی سے عالمی منڈی میں این ویڈیا کی مارکیٹ پر برا اثر پڑا تھا۔