ٹیلرسوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی دوروں میں ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمانے والی معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 برس کی گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے تھے، ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو بونس کے ساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا۔

197 ملین ڈالر بونس کے اعلان پرعملے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے، ٹیلر سوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر دیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں